مودی 3 حکومت کی کامیابیاں تاریخی ہوں گی: کھٹانہ

0
0

جموں میں ایک وفد نے کی ملاقات،کئی اہم مسائل پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پی ایم مودی کی قیادت میں نئی حکومت نے مسلسل تیسری بار کام کرنا شروع کر دیا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے اور یہ حکومت جو کامیابیاں حاصل کرے گی وہ بھی تاریخی ہوں گی۔یہ بات بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)غلام علی کھٹانہ نے وفد کے ایک گروپ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو ان سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔کھٹانہ نے کہاکہ ’’ملک کے طول و عرض سے بدعنوانی کو ختم کرنے کے عزم کے ساتھ، مودی-3 حکومت قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے ملک میں مزید امن اور دہشت گردی اور شورش کو سخت ضرب لگانے کو یقینی بنائے گی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی نے اپنے حالیہ دورہ کشمیر کے دوران 84 ارب روپے کے بڑے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ سری نگر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں جامع بہتری (جے کے سی آئی پی) پروجیکٹ شروع کیا ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ ایک بڑے فلاحی اقدام میں پی ایم نے حال ہی میں پی ایم کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری کی ہے جس سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں وکشمیر کے کسانوں کو بھی استفادہ ہوا ہے۔
کھٹانہ نے مزید کہاکہ اس حکومت کی طرف سے عوام دوست اسکیموں کے علاوہ ترقیاتی کام اور فلاح و بہبود کے اقدامات پی ایم مودی کی قیادت میں مسلسل جاری ہیں۔ کھٹانہ نے مزید کہاکہ گزشتہ 10 سالوں کے اقتدار میں، پی ایم مودی نے ملک میں تاریخی کامیابیوں کو یقینی بنایا ہے جس میں چاند پر سوفٹ لینڈنگ اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔راجیہ سبھا کے رکن نے کہا کہ لوگوں کو اپنی شکایات کو اپنے منتخب نمائندوں، نامزد لیڈروں اور پی ایم مودی ٹیم میں شامل دیگر لوگوں کے سامنے لانا چاہیے تاکہ تمام شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے اور مکمل فلاح ممکن ہو سکے۔کھٹانہ نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی اقدامات ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بی جے پی کی حکومت کو یقینی بنائیں گے اور ملک کانگریس سے آزاد ہو جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا