مودی کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے جتیندرسنگھ کو ووٹ دیں:کھٹانہ

0
0

کہابی جے پی جموں و کشمیر میں 5 لوک سبھاسیٹیں جیت کر400 کا ہندسہ عبور کرے گی
لازوال ڈیسک

بانہال؍؍ بی جے پی کے سینئر لیڈر غلام علی کھٹانہ نے کہا ہے کہ کٹھوعہ- ادھم پور- ڈوڈہ- رامبن- کشتواڑ پارلیمانی حلقہ کے عوام 19 اپریل 2024 کو بی جے پی امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو ووٹ دیں تاکہ وہ جیت سکیں۔انہوں نے کہاکہ مودی کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کوووٹ دیں۔جمعہ کو بانہال علاقے میں سلسلہ وار میٹنگوں کے دوران ایک اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے کھٹانہ نے کہا کہ وہ دن گئے جب مسلمان کانگریس، نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو اپنا خیر خواہ سمجھتے تھے کیونکہ یہ سیاسی تنظیمیں اب بے نقاب ہو چکی ہیں۔ کھٹانہ نے کہاکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں مسلمانوں کو جو مصیبتیں پہنچائیں ان کی حد سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نہ صرف مسلمان بلکہ سماج کے دیگر طبقات کے لوگ اب پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کی ترقی اور عوام دوست پالیسیوں کا ثمر بھگت رہے ہیں اور یہ لوگ اب آنے والے وقت میں بی جے پی کے حق میں ووٹ دے کر پی ایم مودی کے تئیں اپنی وفاداری ظاہر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ووٹر اب اسٹارٹ اپ وغیرہ جیسی اسکیموں سے بخوبی واقف ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو ترقی دینا ہے اور وہ ان مثبت پیشرفت کو ووٹ دیں گے جو پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کے پچھلے 10 سالوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس، این سی اور پی ڈی پی نے آرٹیکل 370 اور 35-A کی آڑ میں جموں و کشمیر کی روح کو گہرے زخم لگائے اور ان جماعتوں نے عوام کو علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا۔راجیہ سبھا ایم پی نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے ان تمام مصائب کو پی ایم مودی نے گزشتہ 10 سالوں کے اپنے دور حکومت میں دور کیا۔
انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کے بعد،این سی اورپی ڈی پی کو ختم کر دیا گیا جبکہ کانگریس نے اپنے ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچانے کے لیے ہر طرح کی مدد لی ہے۔کھٹانہ نے کہا کہ امیٹھی سے ہارنے کے بعد کانگریس کے قدآور لیڈر راہول گاندھی نے اب سیاست میں زندہ رہنے کے لیے وینارڈ میں پناہ لی ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی یقینی طور پر جموں و کشمیر سے تمام پانچ پارلیمانی نشستوں اور لداخ سے ایک سیٹ پرزبردست اکثریت کے ساتھ جیتے گی تاکہ پارٹی کو ملک بھر سے 400 سے زیادہ سیٹیں مل سکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا