مودی کے دورے کے بعد ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مستحکم

0
0

ریاض‘30اکتوبر (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاض کے دو روزہ دورے کے بعد ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے معاہدہ پردستخط کے بعد ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔
وزیر اعظم مودی کے کل دیر رات وطن واپسی سے قبل اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کونسل کے قیام کے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی طور پربارہ معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کی صدارت مشترکہ طورپر وزیر اعظم مودی اورسعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔
اس دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ متعدد عالمی رہنماوں کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں فیوچر انوسٹمنٹ انیشی ایٹیو(ایف آئی آئی)کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سعودی کمپنیوں کو ہندوستان کی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان نے اس شعبے میں 2024 تک 100بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں عالمی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان کے ملک نے اگلے پانچ برسوں میں ملک کی معیشت کو 5ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔صرف انفرااسٹرکچر کے شعبے میں ہی 1.5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا