مودی کیجریوال کے دہلی ماڈل سے ڈرتے ہیں:عام آدمی پارٹی

0
0

نئی دہلی، ْْعام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے دہلی ماڈل سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک نے پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے مسٹر کیجریوال کو موصول ہونے والے تازہ سمن پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور فرضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ شراب گھوٹالہ ایک فرضی معاملہ ہے۔ اس میں کچھ نہیں ہے۔
مسٹرپاٹھک نے کہا کہ جو بھی وزیر اعظم کے خلاف سوال اٹھاتا ہے اسے یا تو معطل یا پھرگرفتار کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی سے جو بھی سوال پوچھنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اسے ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ مسٹر مودی مسٹر کیجریوال سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ وہ مسٹر کیجریوال کی سیاست اور دہلی ماڈل سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی جی کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کو تمام معاملات میں کلین چٹ مل جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی شراب گھپلہ معاملے میں ای ڈی نے مسٹر کیجریوال کو ایک بار پھر نوٹس بھیجا ہے۔ ای ڈی نے انہیں نوٹس بھیج کر 21 دسمبر کو حاضر ہونے کو کہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا