تلگودیشم کے سی شیکھر، 5,700 کروڑ کے اثاثوں کے مالک
یواین آئی
حیدرآباد؍؍تلگو دیشم پارٹی کے گنٹور کے ایم پی سی چندر شیکھر بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد حکومت کا حصہ بننے جا رہے ہیں، این چندرابابو نائیڈو کی قیادت والی پارٹی نے اتوار کو تصدیق کی۔48 سالہ چندر شیکھر جو پیشہ کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں اور ان انتخابات میں سب سے امیر ترین امیدواروں میں سے ایک تھے نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پہلی مرتبہ حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
ان کے 5700کروڑروپئے کے اثاثہ جات ہیں۔انہوں نے گنٹور لوک سبھا حلقہ میں تلگودیشم پارٹی کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا اور 3,44,695 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔وہ جی جئے دیو کی جگہ اس حلقہ سے منتخب ہوئے جنہوں نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل جنوری 2024 میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں تلگودیشم کے سابق ایم پی اور صنعت کار جئے دیونے شیکھر کو ان کے نئے رول پر مبارکباد پیش کی۔