مودی پر غریبوں کی فلاح و بہبود پر بڑے کارپوریٹس کے مفادات کو ترجیح دینے پرینکاگاندھی کاالزام

0
0

یو این آئی
حیدرآباد؍؍کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر غریبوں، متوسط طبقہ، چھوٹے تاجروں، کسانوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود پر بڑے کارپوریٹس کے مفادات کو ترجیح دینے کا الزام عائد کیا۔تلنگانہ میں کانگریس کے لیے انتخابی مہم چلاتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ مودی حکومت نے کارپوریٹ کمپنیوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرض
معاف کر دیئے ہیں، جب کہ 50,000 روپے تاایک لاکھ روپئے کے قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی کی وجہ سے کئی کسان خودکشی کر چکے ہیں۔کانگریس لیڈر نے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکز میں انڈیا اتحاد کی تشکیل پر اقل ترین امدادی قیمت ایکٹ متعارف کرانے، زرعی آلات پر جی ایس ٹی کو ختم کرنے اور کسانوں کی مدد کے لیے دیگر اقدامات کرنے کے کانگریس کے وعدوں کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنی کارکردگی پر بحث کرنے سے قاصر ہیں اور اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے مذہب کی بنیاد پر تفرقہ پھیلانے والے ہتھکنڈوں کا سہارالے رہے ہیں۔انہوں نے راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کی اہمیت پر زور دیا اورکہا کہ این ڈی اے کے دور حکومت میں 70 کروڑ افرادبے روزگار رہیں، جو کہ 45 سالوں میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کی صورتحال کا موازنہ کانگریس کے دور حکومت میں دی گئی سبسڈی سے کیا۔پرینکاگاندھی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے جس میں پالامورو۔رنگاریڈی لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کو قومی درجہ دینا اور قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری کا قیام شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا