کہاکٹھ پتلی راجہ کی ڈور اڈانی امبانی کے ہاتھ میں رہتی ہے
یو این آئی
نئی دہلی؍؍ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نہیں ہیں بلکہ ایک کٹھ پتلی ‘بادشاہ’ ہیں جن کی ڈور ارب پتی ٹیمپو والے ارب پتیوں کے ہاتھ میں ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی راجہ تو ہیں لیکن وہ ایک ایسے راجہ ہیں جو کٹھ پتلی کی طرح کام کرتے ہیں اور کٹھ پتلی کی ڈور اڈانی امبانی کے ہاتھ میں رہتی ہے۔انہوں نے کہا "نریندر مودی وزیر اعظم نہیں ، وہ ایک راجہ ہیں۔ ایک ‘کٹھ پتلی راجہ ‘ جس کی ڈور ‘ٹمپو ارب پتیوں’ کے ہاتھ میں ہے۔”