لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، // وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی صبح گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم میں حصہ لیا۔
مسٹر نریندر مودی نے نئی دہلی میں عوامی مقام کو جھاڑو سے صاف کیا۔ ان کے ساتھ نوجوانوں کی ایک ٹیم بھی اس صفائی مہم میں شامل تھی۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر اس کی ایک تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا، "آج گاندھی جینتی کے موقع پر، اپنے نوجوان دوستوں کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لیا۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ آج اپنے ارد گرد صفائی سے متعلق مہم کا حصہ بنیں۔ آپ کی یہ پہل ‘کلین انڈیا’ کے جذبے کو مزید تقویت دے گی۔”