مودی نے کلاسیکی رقاصہ ڈاکٹر یامنی کرشن مورتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

0
0

نئی دہلی، 04 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریند رمودی نے کلاسیکی رقاصہ ڈاکٹر یامنی کرشن مورتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ڈاکٹر کرشن مورتی نے ہندوستانی ورثے کو مالا مال کرنے میں بہت بڑا تعاون دیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’ڈاکٹر یامنی کرشنا مورتی کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ ہندوستانی کلاسیکی رقص کے لیے ان کی عمدگی اور لگن نے پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کی اور ہمارے ثقافتی منظرنامے پر ایک نہ مٹنے والا نشان چھوڑا ہے۔ انہوں نے ہمارے ورثے کو مالا مال کرنے میں بہت بڑا تعاون دیا ہے۔ ان کے خاندان اور مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا