مودی نے چھتیس گڑھ کی ترقی کے لیے الگ ایکشن پلان بنایا: نوین

0
0

رائے پور، 04 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھتیس گڑھ کے ریاستی انچارج اور بہار کے کابینہ وزیر نتن نوین نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کی ترقی کے لیے الگ ایکشن پلان بنایا ہے۔
چھتیس گڑھ میں دو روزہ قیام کے بعد آج پٹنہ واپس جاتے ہوئے مسٹرنوین نے یواین آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی چھتیس گڑھ ریاست کو ایک مثالی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے حوالے سے الگ ایکشن پلان بنایا ہے۔ چھتیس گڑھ کو الگ ریاست بی جے پی کی آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی حکومت نے بنایا ہے اور بی جے پی اس ریاست کو سنوارے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی 24×7 الیکشن موڈ میں رہتی ہے۔ فی الحال بلدیاتی انتخابات، شہری اور پنچایتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی میں ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہر جگہ ترنگا یاترا نکالنے کا منصوبہ ہے کیونکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کارکنوں کو متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ آنے والے میونسپل اور پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کو متوقع کامیابی مل سکے۔ پارٹی بلدیاتی انتخابات براہ راست نظام کے ذریعے کرانے پر غور کر رہی ہے اور جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔
وشنو دیو حکومت کی آٹھ ماہ کی کارکردگی پر مسٹر نتن نے کہا کہ حکومت بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ مودی جی کی گارنٹی جس پر عوام نے بھروسہ کیا اور بی جے پی کو اکثریت دے کر حکومت بنائی وہ اس اعتماد پر پورا اتر رہی ہے۔ مہتاری وندن یوجنا ہو یا کسانوں کی بات ، ہر جگہ حکومت اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ عوام سے براہ راست بات کر رہے ہیں۔
رائے پور جنوبی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کا امیدوار کون ہوگا،اس پر مسٹر نتن نے کہا کہ پارٹی کسی بھی کارکن کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ بی جے پی کا ہر کارکن الیکشن جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور الیکشن آنے دیں، پارٹی بیٹھ کر فیصلہ کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا