مودی نے صنعت کاروں اور سیاست دانوں کے تعلقات کے تصور کو تبدیل کیا: راجناتھ

0
0

لکھنؤ://وزیر دفاع راجنات سنگھ نے وزیر اعطم نریندر مودی کو دنیا کا درو اندیش لیڈر قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں اور سیاست دانوں کے درمیان تعلقات کے تصور کو بدلتے ہوئے ملک میں ترقی کی ہوا چلائی ہے۔
اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد گراونڈ بریکنگ سریمنی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کو لے کر مودی کی دور اندیش سوچ انہیں دیگر لیڈروں سے الگ بناتی ہے جہاں عام نمائندے اپنے علاقے کے مسائل کی جانب دھیان دلاتے ہیں وہیں مودی کی سوچ حل کی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دہائی قبل تک سیاست دانوں اور صنعت کاروں کے درمیان تعلقات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور اسے خطرے کی گھنٹی سمجھا جاتا تھا لیکن مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور میں اس تاثر کو بدلنا شروع کر دیا تھا اور صنعتکار اس کے ساتھ تھے۔ اس کی مدد سے گجرات میں ترقی کی گنگا بہادی تھی۔اور جب مودی ملک کی قیادت کر رہے ہیں، صنعت کار اور سیاست دان ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، جس کا ذکر نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔
لکھنؤ کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ آج منعقد کی جا رہی جی بی سی۔4 یوگی حکومت کی کوششوں کا ثمرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور یوگی کی قیادت میں اتر پردیش میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام ریاست کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا اور اتر پردیش میں ترقی کی نئی جہتیں قائم کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا