مودی نے دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

0
0

یواین آئی

بھوپال؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھوپال اور اندورکے درمیان نیز بھوپال اور جبل پور کے درمیان چلنے والی دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہ ایک تقریب میں مسٹر مودی نے گوا (مڈگاؤں) ممبئی وندے بھارت، ہبلی دھارواڑ-بنگلور وندے بھارت اور رانچی ہٹیا-پٹنہ وندے بھارت کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح کیا۔اس پروگرام میں مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریلوے اور مواصلات کے مرکزی وزیر اشونی وشنو موجود تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھوپال-اندور وندے بھارت ایکسپریس مالوا خطہ (اندور) اور مہا کوشل بندیل کھنڈ علاقے کو وسطی خطے (بھوپال) سے جوڑنے میں بہتری لائے گی۔ اس سے مہاکالیشور، مانڈو، مہیشور، کھجوراہو، پنا جیسے اہم سیاحتی مقامات پر جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ریلوے کے مطابق بھوپال اندور سے جوڑنے والی 20912/20911 یہ ٹرین تقریباً 254.41 کلومیٹر کا سفر صرف 3 گھنٹے 5 منٹ میں مکمل کرے گی۔ اتوار کو چھوڑ کر ہفتے میں چھ دن چلنے والی یہ ٹرین راستے میں صرف اجین اسٹیشن پر رکے گی۔ یہ ٹرین اس روٹ پر موجودہ تیز ترین ٹرین سے تقریباً تیس منٹ تیز ہوگی۔ افتتاحی سفر میں رانی کملا پتی اسٹیشن سے چلنے والی اندور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین باقاعدہ طور پر بھوپال اسٹیشن سے چلے گی۔جبکہ 20174/20173 جبل پور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین رانی کملا پتی اسٹیشن سے چلے گی۔ یہ ٹرین راستے میں نرمداپورم، اٹارسی، پپریا اور نرسنگھ پور میں رکے گی۔ یہ ٹرین منگل کے علاوہ ہفتے میں چھ دن چلے گی۔ یہ ٹرین جبل پور سے بھوپال کے درمیان 334 کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے 35 منٹ میں طے کرے گی۔اندور اور جبل پور دونوں وندے بھارت ایکسپریس میں کل آٹھ ڈبے ہیں۔ ان میں سات اے سی چیئر کار اور ایک ایگزیکٹو کلاس کوچ ہے، جس میں 52 نشستیں ہیں۔ اس میں مسافروں کے لیے تقریباً 560 سیٹیں دستیاب ہوں گی۔ سی -1 اور سی -7 میں 44 اور دیگر میں 78 نشستیں ہیں۔ ایک ایگزیکٹو کوچ ای-1 میں 52 نشستیں ہوں گی۔ اس ٹرین کا کمرشیل آپریشن 28 جون سے شروع ہوگا۔چنئی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری میں تیار کردہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ملک میں 18 روٹس پر چل رہی ہیں، آج یہ پانچ شامل کرکے 23ویں ہے۔ جبل پور اور اندور کا 19-20 واں راستہ ہے۔ریلوے کے وزیر اشونی وشنو کے مطابق، جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس خطے کے لوگوں کو تیز رفتار اور سہولت سے پر سفر کرنے کا ذریعہ فراہم کرے گی۔ اس سے ریاست کی سیاحت، تعلیم اور معیشت میں ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس سے ٹرینوں کو تیزرفتاری سے چلانے اور ٹرینوں کے چلنے کے وقت کو کم کرنے کے ساتھ آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا