مودی نے جموں و کشمیر کو باوقار منصوبے تحفے میں دیے: منیش

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق جنرل سکریٹری منیش شرما نے ایک بیان میں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کے 9 سال ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے تمام معاملات میں شاندار دور رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لئے یہ دور سنہری دور کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ پہلی بار اس نظر انداز ریاست کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بڑی تعداد میں میگا اور باوقار پروجیکٹس ملے ہیں۔منیش شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تعلیمی ادارے جیسے آئی آئی ٹی، آئی آئی آئی ایم ،اے آئی ایم ایس برائے صحت کی دیکھ بھال، ضلعی سطح کے میڈیکل کالج، ان منصوبوں کے قیام سے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لاتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے جموں وکشمیر کو باوقار منصوبے تحفے میں دئیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا