مودی نے اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں پررنج و غم کا اظہار کیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور معصوم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے ’ایکس ‘ پر پوسٹ کیا، ‘‘اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سے گہرا صدمہ ہوا۔ ہمارے خیالات اور دعائیں معصوم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔”اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ آج صبح حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے مشترکہ حملے کے خلاف دفاع کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن ’سورڈ آف آئرن‘ شروع کر دیا ہے۔ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ناور گیلن نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا، "اسرائیل موجودہ وقت میں بڑے اور کثیر الجہتی فلسطینی دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے کے لیے لڑ رہا ہے۔”سفیر نے کہا کہ آج صبح حماس کے ذریعہ ہمارے شہریوں کے خلاف حملے جنگی جرائم ہیں۔ "اسرائیل اس مشترکہ راکٹ حملے اور حماس کے دہشت گردوں کی زمینی دراندازی کو پسپا کردے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر طرح کی کارروائی کرے گا۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا