وزیراعظم اس موقع پر کئی دیگر منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو 173 کلومیٹر نیو خرجا – نیو ریواڑی سیکشن کو قوم کے نام وقف کریں گے جو ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کے مشرقی اور مغربی کوریڈور کو جوڑتا ہے، جس سے ممبئی جواہر لعل نہروپورٹ ٹرسٹ اینڈ گجرات کے بندرگاہوں تک براہ راست رابطہ قائم ہوجائے گا۔25 جنوری کو بلند شہر، اتر پردیش میں نیو ریواڑی جنکشن پر قومی راجدھانی کے علاقے میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں مسٹر مودی ڈی ایف سی کے اس اہم حصے پر مال ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جو بلند شہر، اتر پردیش اور گوتم کے درمیان مختلف خطوں سے گزرتی ہوئی ہریانہ میں فرید آباد، پلول، گڑگاؤں، میوات اور ریواڑی کے ساتھ بدھ نگر اور راجستھان میں الور سے جوڑتا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر کئی دیگر منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق نیو خرجا جنکشن – نیو ریواڑی جنکشن سے 173 کلومیٹر طویل الیکٹریفائیڈ ڈبل لائن سیکشن ملک میں ڈی ایف سی پروجیکٹ میں ایک بہت اہم سیکشن ہے۔ یہ سیکشن ویسٹرن اور ایسٹرن ڈی ایف سی کو جوڑتا ہے۔اس سیکشن کی تعمیر پر 10,141 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس روٹ پر چھ اسٹیشن ہیں – نیو بوڈاکی، نیو دادری، نیو فرید آباد، نیو پرتھلا، نیو تواڈو، اور نیو دھروہرہ۔ یہ ریلوے سیکشن منفرد انجینئرنگ کی بہترین مثال ہے۔ اس سیکشن میں اونچے اوور ہیڈ برقی تاروں سے بجلی سے چلنے والی ایک کلومیٹر لمبی ڈبل لائن ریل سرنگ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سرنگ ہے۔ اس ٹنل کو بغیر کسی رکاوٹ کے ڈبل اسٹیک کنٹینر ٹرینوں کو چلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا
ہے۔ سوہنا میں 2.76 کلومیٹر طویل وایاڈکٹ (پل) سطح زمین سے 25 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈی ایف سی ٹریک کے دونوں اطراف سوہنا شہر میں ٹریفک میں خلل نہیں پڑے گا۔