بی جے پی نے اسکیم کی توسیع کے مودی حکومت کے فیصلے کی ستائش کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍وکرم رندھاوا نے یہاں اپنے ایک بیان میںکہا کہ مودی حکومت کی وزیر اعظم غریب کلیان این یوجنا نے 80 کروڑ ضرورت مند لوگوں کی کووڈ آفت سے بچنے میں مدد کی ہے۔ جموں وکشمیربی جے پی پی ایم جی کے وائی کنوینر وکرم رندھاوا (سابق ایم ایل سی) نے کہا کہ پی ایم جی کے وائی نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کی ہے خاص طور پر ان لوگوں کی جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران روزی روٹی کھو دی ہے۔ رندھاوا نے کہا کہ PMGKAY نے ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو مفت خوراک فراہم کی ہے جو کہ پوری دنیا میں پہلے کبھی نہیں تھی اور یہ اب بھی جاری ہے۔وکرم رندھاوا جموں و کشمیر کے بی جے پی کے میڈیا سکریٹری ڈاکٹر پردیپ مہوترا، شریک کنوینر شرے سیٹھی اور ہری اوم شرما کے ساتھ بی جے پی ہیڈ کوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں میڈیا سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔رندھاوا نے کہاکہ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کے تئیں تشویش اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، نریندر مودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو مفت اناج فراہم کر رہی ہے۔