’مودی حکومت کی نیتیں اور پالیسیاں صاف نہیں ‘

0
0

کانگریس اقتدار میں آتے ہی خواتین کے ریزرویشن کو نافذ کرے گی: کھڑگے
یواین آئی

جے پور؍؍کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت پر اس کے قول و فعل میں فرق کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر اگلے سال کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو خواتین کے ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔مسٹر کھڑگے ہفتہ کو یہاں راجستھان کانگریس ہیڈکوارٹر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ کانگریس ورکرس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل لانے والی سب سے پہلے کانگریس حکومت تھی۔ اس وقت اس کی مخالفت ان لوگوں نے کی تھی جو اب حکومت میں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کی نیتیں اور پالیسیاں صاف نہیں ہیں اور یہ لوگ صرف تقریریں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بل کی حمایت سب نے کی لیکن اب یہ کب آئے گا، 2030 تک آئے گا۔ مردم شماری 2029 میں ہو گی جس کے بعد اس پر عمل درآمد میں مزید وقت لگے گا اور کہا جا رہا ہے کہ اس پر عمل درآمد میں تقریباً دس سال لگیں گے۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ اس بل کو اب لاگو کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر اگلے سال مرکز میں کانگریس کی حکومت آتی ہے تو وہ فوری طور پر خواتین کو ریزرویشن دینے پر کام کرے گی۔پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ دن کے لیے اجلاس بلایا تھا لیکن اسے چار دن میں ختم کر دیا کیونکہ یہ اجلاس صرف پارلیمنٹ کی نئی عمارت دکھانے کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نئی عمارت دکھانی تھی، یہ دکھانے کے لیے کہ اس میں کیا ہے، وزیروں، بی جے پی کے بڑے کارکنوں، فلمی فنکاروں وغیرہ کو بلایا گیا کہ نئی عمارت بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس بحث کی جگہ ہے، نمائش کی جگہ نہیں۔ یہ بات چیت سے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی جگہ ہے، وہ تو کریں گے نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا