مودی حکومت کی عوام پر مبنی پالیسیوں کا براہ راست فائدہ نظر انداز اور مظلوم طبقوں کو ہوا: ست شرما

0
0

ریٹائرڈ عہدیدار اور دیگر کئی اہم لوگوں نے بی جے پی کا دامن تھاما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نریندر مودی حکومت کی عوام پر مبنی پالیسیوں کا براہ راست فائدہ سماج کے سب سے زیادہ نظر انداز اور مظلوم طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہوا ہے۔ اس دور کے لوگ، سب سے زیادہ وقف، قوم پرست، اور غریب نواز حکومت کے گواہ ہیں، اور اس طرح سماج کے تمام طبقات کے لوگ بی جے پی اور مودی جی کی قیادت میں اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ست شرما، سابق بی جے پی کے ریاستی صدر اور سابق وزیر نے کیا۔اس موقع پرڈاکٹر پردیپ مہوترا، جے اینڈ کے بی جے پی میڈیا انچارج، جیت انگرال، بی جے پی ایس سی مورچہ سہ پرابھاری، اور انکش گپتابھی ست شرما کے ساتھ تھے، جب کہ انہوں نے پارٹی میں نئے داخل ہونے والوں کے طور پر بہت سے ممتاز ریٹائرڈ عہدیداروں کے ساتھ ان کے حامیوں کا خیرمقدم کیا۔وہیںست شرما نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے لوگ اور لیڈر روزانہ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لیے لوگوں کا یہ مضبوط وابستگی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر عوام کے اعتماد کا مضبوط پیغام دینے کے لیے کافی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا