اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر بھاجپاکی جیت :رفیق وانی کا دعویٰ
شاہ ہلال
اننت ناگ // جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ویسٹ کانسچونسی کے دور افتادہ علاقہ اوہ پایسن شانگس میں بدھ کو بی جے پی کاایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا پروگرام میں سیہ پربھاری کشمیر صوبہ محمد رفیق وانی نیبطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں ریاستی صدر ایس ٹی مورچہ چودھری روشن حسین، UT نائب صدر مہیلا مورچہ رومیسا رفیق، ضلع نائب صدر اننت ناگ پنکا ملک بھی موجود تھے تقریب میں سینکڑوں بی جے پی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رفیق وانی نے پارٹی کارکنوں پر ہر گھر تک پہنچنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اسکیموں کو لے کر تمام طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھائیں۔وانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو لوگوں کی بھلائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ملک کے آخری گھر تک پہنچنا اور انہیں مودی حکومت کے فوائد پہنچانا ہے۔رفیق وانی نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں سے ہم پر ان علاقائی پارٹیوں کا غلبہ تھا اور انہوں نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا صرف ہماری معیشت کو لوٹا، انہوں نے صرف جموں و کشمیر کے ہزاروں نوجوانوں کو مارا اور پچھلے 70 سالوں سے یہاں خون کی ہولی کھیلی۔رفیق وانی نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی بی جے پی کے ترقیاتی کاموں اور مودی سرکار کے دور میں جموں و کشمیر کی پرامن صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔ رفیق وانی نے مزید کہا فاریسٹ رائٹس ایکٹ اور ایس ٹی ریزرویشن بھاجپا نے 70 سال بعد دیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے 100 فیصد ووٹ بی جے پی کی جولی میں ہی ہوں گے کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو امن اور ترقی کی ضرورت ہے جو کہ بی جے پی نے 2014 سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے کی تھی۔ بعد ازاں علاقے کے لوگوں نے ہسپتال کی تعمیر، سڑکوں کا مسئلہ، بجلی کے بحران وغیرہ جیسے چند مطالبات لیڈران کے سامنے پیش کیے، رفیق وانی نے انہیں یقین دلایا کہ آپ کے حقیقی مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچائے گے تاکہ آپ کے مسائل جلد از جلد حل ہوسکیں۔ اس موقع پر لوگوں نے رفیق وانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رفیق وانی اور رومیسہ رفیق سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کہ یہ دونوں رہنما یہاں کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔