مودی حکومت نے وہ کام کیے جنہیں پچھلی حکومتوں نے نظرانداز کیا: اشوک کول

0
0

اشوک کول پونچھ میں 3 جلسوں سے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ان 9 سالوں میں وہ تمام کام کیے جو پچھلی حکومتوں نے کبھی نہیں کیے تھے۔مقامی باشندوں سے بات کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا براہ راست تعلق عوام کے اپنے فیصلے سے ہے۔ انہوں نے 2014 اور 2019 میں مودی کو وزیر اعظم منتخب کرنے کے عوام کے فیصلے کو پہاڑی علاقے کے دور دراز علاقوں کی بے مثال ترقی کی وجہ قرار دیا۔ کول نے مزید کہا کہ ہر ضلع، منڈل اور بوتھ میں بی جے پی کے پروگراموں کو ملنے والا زبردست عوامی ردعمل خود اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ عوام نے بی جے پی کے ساتھ کھڑے ہونے اور عام انتخابات میں اس کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دینے کا ارادہ کرلیا ہے۔ اشوک کول نے بی جے پی آفس پونچھ اور کئی دیگر پنچائتوں میں اجلاس کا انعقاد کیا ۔دریںا ثناء ان پروگراموں میں پونچھ کے ضلع صدر راجیش رینا، ضلع پربھاری راجندر گپتا، ترجمان سنیل گپتا، سینئر لیڈر شہزاد خان، منڈل صدر مہتاب بخاری اور دیگر پارٹی لیڈران بھی اشوک کول کے ساتھ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا