ناظم علی خان
مینڈھرجموں و کشمیر کی عوام کو بہت بہت مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا رہا کہ مودی جی کے ہاتھوں سے کشمیر نکل چکا لیکن آج خود ہی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے مودی صاحب۔انہوں نے مزید کہا کہ مینے کئی بار کہا کہ اس اتحاد سے ریاست کے حالات خراب ہو چکے ہیں ۔بنیادی طور پر دونوں جماعتوں کا اتحاد غلط تھا ۔سیاسی مفادات کیلئے یہ اتحاد ہوا اور ریاست و تباہی کے دہانے پر لے گے اور مالک حقیقی کا شکر ہے کہ یہ خود ہی دم دبا کر بھاگ گئے ۔میں سمجھتا ہوں کہ ریاست کے لوگوں کو اب سنبھلنے کا وقت ہے اور ریاست کے جو نقصانات ہوئے چاہے وہ جانی ہوں یا مالی اس کیلئے یہ جماعتیں ذمہ دار ہیں اور دیش کی عوام مودی صاحب کو ،ان کی جماعت کو اور اتحادی جماعت کوکٹہرے میں کھڑا کرے گی اور پوچھے گی کہ آپ نے ساڑھے تین برس میں ریاست کو سوائے موت ،تباہی بربادی کے ،پریشانی اور نفرت کے کیا دیا ہے ۔ہم یہ سوچ رہے تھے کہ یہ دن ضرور آئے گا اور ہمیں یقین تھا یہ اتحاد نہیں چلے گالیکن کرسی کی لالچ میں آکر یہ فیصلہ لے لیا۔انہوں نے ریاست کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی عوام کو نا اہل ،ظالم اور بے کار قسم کی سرکار سے ریاستی عوام کو چھٹکارا ملا۔