مودی جی نے پورے ملک کو اپنے ایک دوست کے حوالے کیا : اروند کیجروال

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں//عام آدمی پارٹی کے کنونیئر اروند کیجروال نے اتوار کے روز کہاکہ ڈوڈہ میں بھی عام آدمی پارٹی نے اپنا

بیچ بویا ہے اور یہ بہت جلد ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر لے گا۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے، مفت بجلی اور تعلیم کی فراہمی کو لے کر مجھے اور میرے ساتھیوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

https://aamaadmiparty.org/
اروند کیجروال نے کہا :’میں مودی جی کو کہنا چاہتاہوں کہ ہر چناو میں ایک پیغام چھپا ہوتا ہے ، پارلیمانی انتخابات میں چار سو پار کا نعرہ دینے والے 240پرہی سمٹ گئے اگر یہ لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو اگلی بار یہ 140پر آئیں گے۔‘
ان باتوں کا اظہار اروند کیجروال نے ڈوڈہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوںنے کہاکہ ڈوڈہ کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر معراج ملک کو جتوا کر تاریخ رقم کی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عام لوگ اچھے اسکول ، ہسپتال کی خواہش رکھتے ہیں ، ہم نے دہلی کے لوگوں کو مفت بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
ان کے مطابق ڈوڈہ ضلع میں بجلی کافی مہنگی ہے حالانکہ دریائے چناب پر ہی بجلی پروجیکٹ بنائے گئے ہیں لیکن یہاں کے لوگوں کو برقی رو میسر نہیں۔
انہوں نے کہا :’مجھے بے حد خوشی ہے کہ معراج ملک نے مذہب کے نام پر نہیں بلکہ سڑک ، پانی اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر ہی الیکشن جیتا ۔‘
اروند کیجرال نے کہاکہ عام آدمی روزگار، بچوں کے لئے بہتر تعلیم چاہتے ہیں اور انہیں یہ حق ملنا چاہئے۔
مرکزی سرکار کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اروند کیجرال نے کہاکہ بھاجپا کی نیت خراب ہے اسی لئے وہ لوگوں کو سہولیات فراہم نہیں کر رہی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں شاندار اسکول بنائے ، چار لاکھ بچے جو پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم تھے نے سرکاری اسکولوں میں ایڈمشن لیا۔
انہوں نے کہا :’مودی جی کہتے ہیں کیجروال مفت بجلی اور پانی دے رہے ہیں میں ان سے کہنا چاہتاہوں کہ اگر ہمت ہے تو روک کر دکھائے ۔‘
انہوں نے کہاکہ پنجاب اور دہلی میں مفت بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دہلی میں بس یاترا مفت، دہلی میں تیرتھ یاترا پر لوگوں کو بھیجا جا رہا ہے اور خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپیہ پنشن بھی دی جارہی ہیں۔
کیجروال نے الزام لگایا کہ مودی جی نے پورے ہندوستان کو ایک دوست کے حوالے کردیا اور اسی سے مجھے تکلیف ہے۔
ان کے مطابق جوں ہی ہم نے دہلی میں مفت بجلی ، پانی اور دوسری سہولیات فراہم کی تو مودی جی کو یہ پسند نہیں آیا اور ہمیں گرفتار کروایا۔
عام آدمی پارٹی کے کنونیئر نے کہاکہ سرکار کا مطلب غنڈہ گردی نہیں بلکہ سیوا ہے اور میری زندگی کا مقصد لوگوں کو ہر سہولیات مفت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا :’لوگوں کے پاس دو طاقت ہے ایک ووٹ کی اور دوسری تعلیم اور اس کا نعرہ بابا صاحب امبیڈ کر نے بھی دیا تھا۔‘
آخر پر اروند کیجروال نے مودی جی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ہر چناو میں ایک چھپتا پیغام ہوتا ہے ، حالیہ پارلیمانی چناو کے دوران مودی جی نے چار سو پار کا نعرہ دیا لیکن 240سیٹیں ہی مل پائی، ملک کی جنتا نے مودی جی کو پیغام دیا کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو اگلی بار بھاجپا 140پرہی سمٹ جائے گی۔

/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا