موجودہ صورتحال سے عوام خوف و ہراس میں،دہشت کا عالم چھایا ہوا ہے

0
0

افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// ضلع پونچھ میں موجودہ جنگی صورت حال کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا عالم چھایا ہوا ہے وہیں لوگوں کی معمولات زندگی بھی متاثر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ چودہ فروری کو وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہوئے دشت گردانہ حملے کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے مابین کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ اس حملے میں چالیس سے زائد سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے تھے اور دونوں ممالک کی سرحدوں پر کشیدگی کی صورت حال جاری ہے۔اسی ضمن میں گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر پونچھ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے سرحد سے جڑے ہوئے پانچ کلو میٹر تک تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رکھنے کو کہا گیا۔ وہیں دوسری جانب سے ڈپٹی کمشنر پونچھ نے لوگوں سے کہا کہ ایسی صورت حال میں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تاہم احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔اس معاملے پر جب لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب سے مودی سرکار اقتدار میں آئی ہے تب سے ریاست بھر میں لوگوں کا چین و اطمینان ختم ہو گیا ہے اور ہر کوئی شخص اضطرابی زندگی بسر کر رہا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سیاسی حکمران اپنے شاہی محلوں میں آرام سے نیند کرتےہیں جبکہ سرحدی علاقوں رہنے والے غریب عوام کو ڈر کی وجہ سے جاگنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سیاسی حکمرانوں چاہئے کہ وہ غریب عوام کو روزگار فراہم کریں لیکن سیاسی حکمران اپنے ذاتی مفادات کی خاطر لوگوں کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سیاسی حکمرانوں کو آپسی تال میل کے ذریعے بات چیت کرنی چاہئے اور مسئلوں کا حل نکالنا چاہیے اور سرحدوں پر کشیدگی کو ختم کرنا چاہئے تاکہ عام عوام سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا