’موجودہ دور حکومت میں نوجوان اور تاجر برادری مایوس ہے‘

0
0

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور مساوات کے لیے پرعزم: بابو رامپال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نیشنل کانفرنس جموں اور کشمیر میں سماج کے تمام طبقات کے درمیان امن، ترقی، خوشحالی، استحکام اور مساوات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اور صدر سینٹرل زون (جموں، سانبہ، کٹھوعہ) نیشنل کانفرنس بابورام پال نے پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔واضح رہے اس اجلاس کا اہتمام زونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ضلع (اربن) ڈاکٹر وکاس شرما نے کیا تھا۔وہیںبابو رام پال نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تبدیلی لانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے موجودہ منظر نامے نے نوجوانوں کو افسردگی اور اضطراب کی طرف دھکیل دیا ہے کیونکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں کہ اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں میں بے روزگاری نے ان پڑھے لکھے نوجوانوں کی زندگی کو بھی متاثر کیا ہے جو اپنے کیریئر کے بارے میں فکر مند ہیں ۔سابق وزیر نے حکومت کی جانب سے دربار موو پریکٹس کو روکنے کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے تنقید کی کیونکہ اس سے تاجر برادری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی زبردست قیادت میں نیشنل کانفرنس کے ذریعہ لائے گئے تاریخی لینڈ ریفارمز ایکٹ کو یاد کیا۔وہیںاین سی کی حکمرانی کے دوران کیے گئے عوام نواز کاموں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی قیادت زمینی حقائق کو جانتی ہے اور اس طرح سے پالیسیاں مرتب کرتی ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو قطع نظر خطہ، مذہب، ذات پات اور نسل کے برابر فائدہ پہنچے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا