موجودہ حکومت اپنے بنیادی فرض کو انجام دینے میں ناکام: طارق حسین منٹو

0
0

 

کشتواڑ// کانگریس بلاک کمیٹی کشتواڑ کے صدر طارق حسین منٹو نے آج اپنے بیان موجودہ حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں تمام تر ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں

اپنے بیان منٹو نے محکمہ صحت عامہ کشتواڑ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کشتواڑ پانی کی تقسیم پر کشتواڑ ٹاون و منڈل میں ناکام ہوکر رہ گیا ہے کیونکہ محکمہ ہذا کے تمام تر ٹینکر HRT Hasti کے بجائے چناب ہسپتال کے نزدیک پانی بھرتے ہیں اور روز کم از کم چالیس سے پچاس ٹینکر پانی بھرتے ہیں جس سے قصبہ کشتواڑ میں اکثر پانی کی شدید قلت کو محسوس کیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کا اسجانب کوئی خاص دھیان نہیں ہے اور عوام مسلسل پانی کی شدید قلت کا سامنا کررہی ہے۔

انہوں نے مذید کہا محکمہ ہذا اپنے ٹینکر پانی بھرنے کے لئے چناب ہسپتال کے بجائے HRT Hasti سے بھر لیا کریں تاکہ عوام پانی کی شدید قلت کا شکار نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ضمن میں ٹھوس قدم نہ اٹھایا گیا تو کانگریس مجبور ہو کر محکمہ ہذا کے خلاف احتجاج کرنے میں دریغ نہیں کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ ہذا کے افسران پر عائد ہوگی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا