سیہور، 31 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں پولیس نے بڑی تعداد میں موبائل فون کی چوری کے معاملے میں آٹھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہاٹوں، جلسوں، مذہبی تقریبات اور دیگر پرہجوم مقامات پر موبائل فون چوری کرنے والے گروہ کے آٹھ اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے تین نابالغ ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے بھوپال کے رہنے والے کوہ نور، سکھاتی گجراتی اور کبیر، گنا کے رہنے والے دیپک اور ودیشا کے رہنے والے الکایا کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمان سے تقریباً 12 لاکھ قیمت کے 61 موبائل اور 3 بائک ضبط کی گئی ہیں۔