نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) انڈیا اتحاد کے وفد کے ارکان جو منی پور کے دورے پر گئے تھے، نے پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل آج پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹنگ کی اور ایوان میں اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں کو منی پور کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفد کے ارکان نے یہاں پارلیمنٹ کمپلیکس میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کے چیمبر میں ایوان کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے 20 سے زائد ارکان پر مشتمل ایک وفد نے ہفتہ اور اتوار کو منی پور کا دورہ کیا اور وہاں مختلف ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا ، متاثرہ لوگوں سے بات چیت کی ، ان کی حالت کا جائزہ لیا اور ایوان کے قائدین کو اس بارے میں معلومات فراہم کرائیں۔