منی پور میں کوکی عسکریت پسندوں نے اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کو کیا رہا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

امپھال //منی پور کے کوکی عسکریت پسندوں نے جمعرات کی صبح کانگ پوکپی ضلع سے 27 ستمبر کو اغوا کیے گئے دو میتی نوجوانوں کو رہا کر دیا۔

http://www.uniurdu.com/
سات دنوں کی بات چیت کے بعد مختلف جرائم میں قید 20 کوکی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا گیا۔
آسام رائفلز کے اہلکاروں نے مذاکرات میں مدد کی۔ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن نے اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر او ایبوبی اور کانگریس صدر کے میگھ چندر سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعلیٰ نے اغوا کاروں سے بات کرنے کے لیے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو سنگھ کو دو بار وہاں بھیجا ۔
واضح رہے کہ تین نوجوان جو کہ نیو کیتھل مینبی میں ایس ایس سی جی ڈی فوج کی بھرتی میں شامل ہونے جا رہے تھے، راستہ بھٹک کر کوکے غلبے والے علاقے میں پہنچ گئے تھے۔
ایک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے بعد تھوبل ہیک مین میننگ لکائی کے ایک جانسن سنگھ کو بچایا گیا۔ دو نوجوان جن کی شناخت اونم تھوئیتھوئی سنگھ اور تھوکچوم تھیتھوئیبا کے طور پر ہوئی ہے، کوکی عسکریت پسندوں کی تحویل میں تھے۔
تاہم، 3 مئی 2023 کو بحران شروع ہونے کے بعد سے منی پور میں بچوں سمیت 31 سے زیادہ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا