امپھال، 9 جون (یو این آئی) منی پور میں جمعرات کی رات نوریہ پکھنگلاکپا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےایم ایل اے، ایس کیبئی کے گھر کے مین گیٹ پر بم دھماکے کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔
موقع پر پہنچی پولیس امپھال ویسٹ میں ننگتھیمچا کارونگ میں واقع ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی جانب سے بم پھینکے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔