منیش نے ایم ڈی ہاؤسنگ بورڈشبیراحمدکین سے ملاقات کی

0
0

سب کے لیے مکانات جیسی مرکزی حکومت کی فلیگ شپ اسکیم کے نفاذ پر بات چیت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور جے اے کے ایف ای ڈی کے سابق وائس چیئرمین منیش شرما نے آج ایم ڈی ہاؤسنگ شبیر احمد کین سے ان کے دفتر کے چیمبر میں ملاقات کی اور سب کے لیے مکانات جیسی مرکزی حکومت کی فلیگ شپ اسکیم کے نفاذ پر بات چیت کی اور متعلقہ بورڈز کی جانب سے سستی پناہ گاہ بنانے میں کی گئی اہم کامیابیوں کا بھی ذکرکیا۔وہیںمنیجنگ ڈائریکٹر ہاؤسنگ بورڈ نے سکیم کے تحت اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس کے تحت شہری غریبوں کو سستے گھر فراہم کیے جائیں گے جو کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر کیے جائیں گے۔ واضح رہے جے کے ہاؤسنگ بورڈ، جو ایک نیم سرکاری، خود مختار اور قانونی ادارہ ہے، اب تک جموں ڈویژن اور کشمیر ڈویژن کی مختلف کالونیوں میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے سیلف فنانسنگ اسکیموں کے تحت مختلف سائز کے پلاٹ تیار اور الاٹ کیے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کئی اہم ترقیاتی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا