۰۰۰
ڈاکٹر عذراء کوثرربانی
۰۰۰
کینسر وہ گلٹی یا سوجن ہوتی ہے جو جسم کے نظام کی قابو میں نہیں رہنے دیتی۔منھ کے کسی بھی حصے سے پیدا ہونے والے کینسر کو اورل کینسر کہتے ہیں مثلاً منھ کی جلد کا کینسر ، زبان کا کینسر ،گالوں کا کینسر ،تالوں ،ہونٹوں اور گلے کا پچھلے حصے کا کینسر وغیرہ۔
کینسر کے اقسام۔
عام طور پر دو طرح کے کینسر پایے جاتے ہیں’
۱) بناین جو خطرناک نہیں ہوتے
۲) میلاگینٹ جو تیزی سے پھیلتے ہیں ،جیسے منھ کا کینسر پھیپڑوں تک اور جسم کا دیگر حصوں تک۔
سر اور گردن کے کینسر میں سب سے عام قسم کے پایے جانے والی کینسر oral squamous cell carcinoma کہلاتا ہے۔ یہ کینسر دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اسلیے اسے انتہائی تیزی سے بڈنے والے میلاگینٹ کینسر میں شامل کیا گیا ہے۔
کینسر کے وجوہات
۳۔ تمباکو ، گٹکا ، کھینی ، نسوار وغیرہ کھانا
۴ سیگریٹ ، بیڈی ، حقہ پینا
۵شراب پینا
۶ وائرس
۷منھ کی صفائی نہ رکھنا
۸غیر مناسب غذا لینا
۹ خاندان میں کسی کا کینسر ہونا
اورل کینسر کے علامت
۱ ایسا زحم جو دو ہفتے سے زیادہ وقت سے ٹھیک نا ہو رہا ہو
۲ ایسا زحم جس سے ہلکا ہلکا خون آ رھا ہو
۳ منھ میں سفید یا لال داغ ھونا
۴گلٹی کا مسلسل بڑھنا
۵ کھانا کھانے اور چبانے میں تکلیف ہونا
۶منھ سے بدبو آنا
کینسر سے بچنے کا طریقہ
کینسر کبھی عمر نہیں دیکھتا اسلئے اوپر دی گئی علامت میں سے کوئی علامت نظر آیے تو فوراً نزدیکی ڈاکٹر سے مشورہ کریں
۷ہر قسم کے نشے سے پرہیز کریں
۸منھ کو ساف رکھیے اور ہر چھ ماہ کے بعد ایک بار ڈاکٹر (Dentist) کو دکھائیں۔
پوسٹ گریجویٹ طالب علم
ڈپارٹمنٹ آف اورل اینڈ مکسلوفیشل پیتالوجی
اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈنٹھل کالج جموں
٭٭٭