منگناڑ میں نباڑ اسکیم کے تحت 4 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کی شروعات

0
0

ضلع ترقیاتی کونسل ممبر چوہدری عبدالغنی نے کے ہاتھوں افتتاح
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک پونچھ کے منگناڑ گاؤں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے نبارڈ اسکیم کے تحت 4 کروڑ 33 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سْپر بازار تا گالا بذریعہ لوپاڑہ سڑک کے کام کی شروعات ہوئی جس کا ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے باقاعدہ افتتاح کیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کونسل ممبر چوہدری عبدالغنی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگناڑ کی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا جسے انہوں نے آج پورا کیا ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ فائدہ حاصل کر پائیں گے۔لوگوں نے کہا کہ انکے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے انکے دلوں میں ایک خاص جگہ بنا لی ہے کیونکہ سینکڑوں لیڈر آئے اور گئے لیکن کوئی انکا سڑک کا مطالبہ پورا نہیں کر پایا لیکن چوہدری عبدالغنی نے اس ضمن میں پیشِ رفت دکھاتے ہوئے ایک سال کے اندر ہی انکے مطالبہ کو پورا کر باقاعدہ سڑک کے کام کی بھی شروعات کروا دی۔اس موقعہ پر منگناڑ لور کے سرپنچ دیو راج نے ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں پونچھ کا سب سے بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے انکی قیادت کو بھی سب سے بہترین قرار دیا۔اس موقعہ پر کانگریس ضلع جنرل سیکریٹری گلزار جٹ نے کہا کہ چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں ترقی کے کام عروج پر ہیں اور محکمہ کے افسران بالخصوص ایگزیکٹو انجینئر محمد اسلم جیسے بہترین افسران بھی موجود ہیں جن کی دیکھ ریکھ میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل آوری ہورہی ہے۔اس موقعہ پر انکے ہمراہ متعلقہ محکمہ کے ایگزیکیٹو انجینئر کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا