ہیڈکوارٹر منڈی میںتحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے قومی پرچم لہرایا
ریاض ملک
منڈی؍؍ ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے تمام پنچائیت ہیڈ کوارٹر، بلاک ہیڈکواٹر کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر بھی بڑے تزک و احتشام کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ 75ویں یوم جمہوریہ کی ان تقاریب میں سب سے بڑی تقریب منڈی ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہوئی۔جہاں تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ پریڈ میں جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے بچوں نے حصہ لیا۔ پرچم کشائی کے بعد عوام کے نام اپنے پیغام میں تحصیلدار منڈی نے کہاکہ ہمارا ملک 26جنوری 1950کو جمہوری قوانین نافذ ہوے۔ تب سے لیکر ہر سال قوم اس دن کو بڑی تزک واہتشام کے ساتھ یوم جمہوریہ کے نام سے منایاجاتاہے۔انہوں نے اس دن کی مناسبت سے تمام عوام کو عزت ووقار کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتے ہوے مبارک باد پیش کی۔ اور یوم جمہوریہ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوے اپنے ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے اپنی خدمات کو انجام دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے نوجوان نسل کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ وہ ملک کی تاریخ آزادی کا مطالعہ کریں کیوں کہ تاریخ سے واقفیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر جہاں پر متعدد نجی وسرکاری اداروں کے بچوں نے رنگار تمدنی وثقافتی پروگرام پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ افیسران ورکران کو انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازاگیا۔ساوجیاں: ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ساوجیاں میں نائیب تحصیلدار حلقہ ساوجیاں نے پرچم کشائی کی۔ اور پریڈ پر سلامی لی۔ جبکہ ہائی سکول گگڑیاں میں ہیڈ ماسٹر محمد خرشید صابری نے شدید سردی اور برف کے بیچ پرچم کشائی کی رسم ا نجام دی۔اپنے پیغام میں ہندوستان کے خوبصورت آئئین کی خصوصیات پر مدلل روشنی ڈالی۔ جہاں بچوں نے رنگارنگ ثقافتی اور تمدنی پروگرام پیش کیاگیا۔ آخر میں بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ لورن۔ لورن بلاک ہیڈ، کواٹر پر نائیب تحصیل دار لورن نے پرچم کشائی کی۔ ہائیر سیکنڈری سکول لورن میں منعقدہ اس پروگرام میں پریڈ پر سلامی لی۔ ان کے ہمراہ ایس ایچ او لورن پرنسپل دیگر عملہ بھی شامل رہا۔ جہاں بچوں نے شاندار پروگرام پیش کرتے ہوے حب الوطنی کے ترانے بھی گنگناے۔ آخر میں بچوں اور دیگران کو انعامات سے نوازا گیا۔ اڑائی۔ اڑائی ہائیر سیکنڈری سکول میں سکول پرنسپل نے پرچم کشائی کی۔ جہاں بچوں نے پروگرام کے دوران وطن عزیز کی خاطر جام شہادت پینے والے نوجوانواں اور آزادی کے متوالوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ ہائی سکول ملکاں میں انچارج ہیڈ ماسٹر محمد دین نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔ جس کے بعد بچوں کو خوبصورت پروگرام پیش ہوا۔ بچوں میں انعامات بھی مقامی معززین اور سکول اساتذہ کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔جامعہ تعلیم القران اڑائی حویلی میں میں جامعہ نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی۔ جہاں جامع کے ناظم مولاناالحاج شمس الدین قاسمی نے پرچم کشائی کی۔ جس کے بعد اکیڈمی اور جامعہ کے بچوں نے رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیا۔ مہمانوں نے پروگرام کی سرہانہ کرتے ہوے یوم جمہوریہ کے موضوع کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حصول اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ شہید میجر روہیت میموریل سوسائٹی کے میں بھی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ جہاں سوسائٹی کے چیئرمین علی محمد میر نے پرچم کشائی کی۔ جہاں بچوں نے پروگرام بھی پیش کیاگیا۔ اور ملک کے شھیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ منڈی ساوجیاں لورن ساتھرہ فتحپور، بائیلہ اڑائی، بیدار پلیرہ چکھڑی وغیرہ میں یوم جمہوریہ تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔ جہاں پر بڑے تزک واحتشام کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔