بڑی تعداد میں طلباء اور تدریسی عملہ نے کی شرکت،کئی اسکولوں کے سربراہان بھی تقریب میں ہوئے شامل
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍گورنمنٹ ہائی اسکول بائیلہ میں عظیم الشان پروگرام یوم تاسِیس کے طور پر پوری آب و تاب کے ساتھ منایا گیا۔وہیں پروگرام کی خوبصورتی سے متاثر ہوتے ہوئے عوامی حلقوں اور اہل علم و دانش کی نگاوں میں خوب پزیرائی ملی اس حوصلہ افزائی سے بچوں اور اساتذہ میں کام کرنے کا جذبہ اور بڑھا ہے جو اداراہ اور اساتذہ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ھے پروگرام میں موجود آفیسران چیف ایجوکیشن افیسر پونچھ کے ہمرہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر پونچھ بھی تشریف لائے۔تاہم پروگرام کئی ہائراسکنڈری اورہائی سکولوں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر طلباء کو نقد انعامات سے بھی نوازاہ گیا۔وہیں یوم تاسیس کے موقع پر بڑی تعداد میں طلباء اور تدریسی عملے نے بھی شرکت ۔اس دوران اسکول ہیڈماسٹرمحمد صدیق پسوال نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اسکول کی کارکردگیوں پر تبادلہ خیال کیا۔