مکاتب اسلامیہ کے بچوں کے مابین مقابلہ کے بعد انعامات کی تقسیم کاری
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے دوردراز علاقع چکھڑی جامع مسجد عمر رضی اللہ عنہ محلہ کلس میں ایک روزہ شاندار تعلیمی مظاہرہ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں مکتب امام اعظم ابوحنیفہ رحمت اللہ علیہ کے زیر اہتمام تین مکاتب قرانیہ کا مشترکہ پراگرم منعقد کیاگیا۔ پروگرام دو نشستوں پر شامل رہا۔ پہلی نشست میں مکاتب کے بچوں مسابقہ ہوا۔ مسابقہ تین حصوں میں منقسم تھا۔ تقاریر جو بزم سعید کے نام سے موسوم تھی۔ نعتوں سے مزین بزم حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ ،اور تیسری ترانوں پرمشتمل بزم تھی۔ بچوں نے تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور اپنی صلاحتوں کو برویکار لاتے ہوے سامعین کو محذوز کیا۔ دوسری نشست کی صدارت حضرت مولانا عبدالحمید قاسمی مہتمم جامعہ طیب العلوم لورن نے کی۔ اور بطور مقرر خصوصی کے طور بھی شریک رہے۔ حافظ جاوید احمد کے مختصر خطبہ استقبالیہ کے بعد بہترین نعت خواں حافظ عرفان احمد ضیائی نے گلشن مصطفے کی سیر کرواتے ہوے اپناکلام پیش کیا۔جبکہ مہمان خصوصی حضرت مولانا ایاز احمد استاذ حدیث وتفسیر جامعہ ضیاالعلوم پونچھ شریک ہوے۔ فکر آخرت ، اور سیرت رسول عربی صل اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مدلل اور مفصل بیان کرتے ہوئے سیرت رسول پاک صل اللہ علیہ وسلم کو بیان کیا۔جبکہ مکاتب کے اساتذہ جن میں مولاناجاوید احمد ومولانا ریاض احمد بیگ ودیگر ارکین کمیٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں ہر گز کوتاہی نہ برتیں۔ بلکہ قرانی تعلیم سے اپنے بچوں کو روشناس کریں۔تاکہ دنیااور آخرت میں کامیابی مقدر ہو۔شرائیط کے ساتھ دین اسلام نہیں بلکہ دین اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجائیں۔ اپنے تااثرات میں حافظ بشیر احمد استاذ جامعہ ضیائ العلوم پونچھ نے بچوں کی بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوے مزید مکتب کو فعال بنانے اور بچوں کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے والدین اور اہل علاقع کا تعاون طلب کیا۔ اس دوران ختم قران کی مختصر مجلس کے بعد قران پاک مکمل کرنے والی بچیوں کی چادر پوشی کی گئی۔ اور تینوں شعبوں میں اول دوم سوم انے والے طلبائ وطالبات میں معززین مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا۔جبکہ مختصر دعاپر مجلس کا اختتام ہوا۔ اور حافظ ریاض احمد نے تمام شرکار اجلاس اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔