منڈی کے پلیرہ اور اس کے گردونواح میں جل شکتی ملازمین کی قلت کو پورا کیا جائے

0
0

جن لوگوں سے نوکری کی لالچ دیکر پانی کے ٹینکوں کے لئے زمین لی تھی ان سے وعدہ وفاکیاجائے:شہزاد خان
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی میں گزشتہ سالوں سے جل شکتی کے متعدد لائین مین ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جن کی جگہ پر کہیں بھی کوئی نئی بھرتی عمل میں نہ لائی گئی جس کی وجہ سے لائین مینوں کی قلت کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں ہے۔اس حوالے سے بھارتیہ جنتاپارٹی اقلیتی مورچہ کے جنرل سیکرٹری شہزاد احمد خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے متعدد لائین مین ریٹائرڈ ہوچکے ہیںاوران کی جگہ نئے لائین مین بھرتی نہیں کئے گئے ہیںاور نہ ہی جن نوجوانوں کی زمینوں میں پانی کے ٹنک بنائے گئے ہیں۔ انہیں نوکری دی گئی ہے جس کا ان کے ساتھ وعدہ کیاگیاتھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یوٹی انتظامیہ بلخصوص لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہیکہ وہ کوڈاف کنڈیکٹ کے بعد جلد از جلد ان ٹنک زمین مالکان کے مسائل کاحل کرے اور اور نئی پالیسی مرتب کرکے لئین مینوں کو تعینات کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا