پی ڈی پی کی جانب سے ریلی کا کیا گیا اہتمام
ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی // گزشتہ دنوں منڈی میں ریاستی حکومت کی طرف سے تحصیل منڈی کیلئے ڈگری کالج کی منظوری کے بعد عوام میں خوشی پائی جارہی ہے اسی سلسلہ میں پی ڈی پی ورکران نے ایم ایل اے شاہ محمد تانترے اور پارٹی کے سینیئر لیڈر شمیم احمد گنائی کی قیادت میں سنیچر کو ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں پارٹی ورکران کے علاوہ درجنوں لوگوں نے شمولیت کی ۔ریلی قریب بارہ بجے چیک پوسٹ اعلی پیر سے چل کر منڈی تحصیل کمپلکس کے پاس پہنچیی جہاں پر ایک جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس جلسے سے خطاب کرتے ہویے ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے کہاکہ یہ ڈگری کالج اللہ کے فضل وکرم اور عوامی تعاون سے منڈی تحصیل کو ملا ہے جو یہاں کی عوام کی ایک دیرنہ مانگ تھی انہوں نے کہاگزشتہ سرکاروں کے ممبر اسمبلیوں کو عوام ڈھونڈتی رہتی تھی مگر وہ ملتے نہیں تھے لیکن آج مستحقین کو میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کے حق دلوانے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ریاستی وزیر تعلیم الطاف بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تحصیل منڈی کی عوام کی اس مانگ کو پورا کیا اس موقہ پر انہوں نے تحصیل منڈی کی عوام کو بھی مبارک باد پیش کی ۔ جلسے سے اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر لیڈر شمیم احمد گنائی نے کہا کہ وہ ریاستی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ وزیر تعلیم الطاف بخاری کامنڈی کی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے یہاں کی عوام کے لیے ڈگری کالج کے قیام کو یقینی بنایا انہوں نے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چالیس سال سے منڈی کی عوام سے ووٹ لے کر ان کا استحصال کرتے رہے انہوں نے کہا کہ منڈی کو تحصیل کا درجہ مرحوم مفتی محمد سعید کی حکومت کے دوران ملا جبکہ محبوبہ مفتی کی لیڈر شپ میں منڈی میں ڈگری کالج کا قیام پالی ٹکنیک کالج منڈی بائی پاس پل اور لورن ٹنگ مرگ شاہراہ کا کام بھی ہوا انہوں نے کہا کہ منڈی تحصیل اگر اسوقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ صرف پی ڈی پی اور یہاں کی لیڈر شپ کی وجہ سے ہے انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں منڈی میں مزید ترقیاتی کام کیے جائیں گے جلسے سے بلال مخدومی، شکیل پرے ،بشیر احمد، رشید زرگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔