ایک پیڑ شہیدوں اور ایک پیڑ ملک کے نام لگایاگیا
ریاض ملک
منڈی //ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ سوشل فارسٹری اور جنگلات محکمہ کی جانب سے منڈی میں یوم آزادی کے دن شجر کاری کی گئی۔ اس دوران ایک پیڑ شہیدوں کے نام اور ایک پیڑ ملک کے نام پر لگایا گیا اس دوران مہمان خصوصی تحصیلدار منڈی اشفاق حسین کی موجودگی میں پیڑ لگایا گیا۔جس میں محکمہ جنگلات کے فارسٹر عطا اللہ نیازی ریٹائرڈ فارسٹر جاوید اقبال تانترے،جرار حسین، گارڈ غلام ظہور دین گارڈ عبدالقیوم اور گاڈ غلام دین کے علاوہ دیگر سوشل فارسٹری کے ملازم بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر ریٹائرڈ فارسٹر جاوید اقبال نے اس مہم کے حوالے سے بات کرنے کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے یہ مہم ضلع پونچھ میں ہر ایک مقام پر کی جا رہی ہے جہاں پر شجرکاری کی مہم جاری ہے ۔آج بھی دو پیڑ لگائے گئے ایک پیڑ پھلدار اور ایک سایہ دار پیڑ لگا کر شجرکاری مہم کا عوام کو ایک پیغام دیا گیا ایک پیڑ شہیدوں کے نام اور ایک پیڑ ملک کے نام لگا کر لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ ماحولیات کی آلودگی کو صاف رکھنے کے لیے ہمیں جہاں جنگلات کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات جب بھی کسی کو گھر کے لیے کوئی سکان سیکشن کرتا ہے۔ اس سے پہلے اس شخص سے یہ عہد لیا جاتا ہے کہ وہ اس کی جگہ پر ایک پیڑ لگائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلات کی حفاظت کریں اور جنگلات کا تحفظ ہم سب کا قومی فرض ہے کیونکہ اس جنگلات کے تحفظ سے ہمیں جہاں صاف ہوا ملے گی ۔وہیں پر ہمیں ہمارا ماحول بھی صاف ستھرا رہے گا اس موقع پر انہوں نے تمام لوگوں کو ازادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔