منڈی میں بجلی شارٹ لگنے سے نوجوان شدید زحمی

0
0

بنیادی علاج معالجہ کے بعد ضلع اسپتال پونچھ منتقل
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی ہیڈکوارٹر پر اج بجلی کی جکنرل لائین تار کے ساتھ لگنے سے ایک نوجوان کو شارٹ لگ گیا۔جس کی وجہ سے نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیاہے۔جس کو ہنگامی طور پر منڈی سب ضلع ہسپتال میں پہنچایاگیا۔جہاں ڈاکٹروں نے بنیادی علاج معالجے کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کردیاہے۔ زخمی نوجوان جو ایک دکاندار تھااس کی پہچان ارشاد احمد ولد مشتاق احمد ساکنہ ڈنوں گام کے طور ہوئی ہے۔ لوگں کے مطابق متاثرہ نوجوان روزمرہ کی طرح دریاپر وضو کرنے جارہاتھاکہ اچانک یہاں بجلی کی جنرل لائین تار سے ٹکراگیا۔جس کے نتیجہ میں یہ شارٹ لگاہے۔ منڈی کی عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غریب نوجوان کی امداد کو یقینی بنائیں۔ اور یہاں منڈی مین مارکیٹ کے قریب بجلی کی ترسیلی لائینوں کو ٹھیک کروائیں۔اور یہاں بازار کے قریب لگے ٹرانسفارمروں کی تاربندی کو یقینی بنائیں۔آئیندہ اگر کوئی بھی اس طرح کا حادثہ ہوگا۔اس کی زمہدار انتظامیہ ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا