پچاس سے زائد موتیاکے آپریشن انجام دئے گے،جموں وکشمیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ناظم نے انتظامیہ کا کیا شکریہ ادا
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ میں اپنی نوعیت کا پہلا آنکھوں کے موتیا کا کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا جس دوران پونچھ منڈی اور لورن میں جانچ کے بعد پچاس سے زائد آنکھوں کے مریضوں کے موتیا کا آپریشن کیا گیاہے۔ جس کو لیکر لوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے جہاں تمام سیاسی وسماجی لوگوں نے کمپ کی سرہانہ کی ہے وہی پر جموں وکشمیر یتم ویلفئیر ٹرسٹ برانچ لورن کے ناظم ریٹائیرڈ پرنسپل محمد یوسف شیخ نے ان آنکھوں کے اوپریشن کمپ کو لیکر ڈاکٹر اصغر علی سامون آئی ،اے ایس کا شکریہ اداکیا۔جنہوں نے اس ضلع پونچھ بلخصوص منڈی اور لورن کی عوام کی غربت اور پسماندگی کو دیکھتے ہوے آنکھوں کے موتیاکے اپریشن کے لئے اپنی خصوصی توجہ مرکوز کی۔جس کی وجہ سے یہ کیمپ یہاں منڈی میں منعقد ہوسکاہے۔انہوں نے سیکرٹری ڈاکٹر بوپندر کمار آئی اے ایس اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کا بہت بہت شکریہ اداکیا۔ جبکہ چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر الطاف نبی اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی اور ان کے ہورے عملہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوے انہیں بہترین انتظامات اور سہولیات بہم رکھنے پر شکریہ اداکیا۔ جبکہ یہاں راجوری اور پونچھ سے اے ہوے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کا بھی شکریہ اداکیا۔ جنہوں نے مخصر سے وقت میں اس قدر محنت ومشقت سے جانچ کرنے کے بعد پچاس سے زائد آنکھوں کے موتیا کا اوپریشن کیاہے۔جن میں ڈاکٹر سنیل گپتا جموں ، ڈاکٹر راجیو شرما، راجوری ،ڈاکٹر روبیہ سیف پونچھ ،کے علاوہ عملہ کے شفیق احمد ،بلوندر کمار راجوری ،محمد شفیق راجوری ،محمد تاج پونچھ اعجاز احمد سرنکوٹ اور گرپریت سنگھ کے علاوہ تمام عملہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دوردراز اور پسماندہ علاقع کے لوگوں کے لئے اس کامیاب کمپ کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کمپ کے لئے گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل کوششیں جاری تھیں۔ لیکن انتظامیہ کے اعلی عہدداران اور محکمہ ہیلتھ وڈی سی پونچھ کے ساتھ ساتھ سی ایم او اور بی ایم او منڈی کی جانب سے بہترین تعاون ملنے کی وجہ سے ہی یہ کیمپ لگناممکن ہوسکاہے۔ جس کے لئے تمام کے تمام مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ضلع پونچھ کے عوامی نمائیندگان سے اپیل کی ہے کہ ضلع پونچھ میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ معاملہ اٹھایاجائے تاکہ یہاں پونچھ میں آنکھوں کے آپریشن کو یقینی بنایاجاسکے۔