250سے زائد مریضوں کو جانچ کے بعد ادویات تقسیم
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی ہیڈ کوارٹر پر فوج نے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے 250سے زائد مریضوں کی جانچ کے بعد ادویات بھی مہیاء کی۔اس موقع پرفوج اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں نے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور لوگوں کو مفت ادویات تقسیم کیں۔وہیںمنڈی کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے بھاری تعداد میں کیمپ میں شمولیت کر منعقدہ مفت طبی کیمپ سے استفادہ حاصل کیا
۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مفت طبی کیمپ منعقد کرنے پر فوج کی 25 راشٹریہ رائفل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے مناسب وقت پر طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے چونکہ بارشوں اور برفباری کے سبب ہونے والی شدید سردی کی وجہ سے کئی لوگ مختلف بیماریوں سے متاثر تھے جسے دیکھتے ہوئے یہاں مفت طبی کیمپ لگایا گیا ہے۔