منڈی بائی پاس پل قریب سات برسوںبعد مکمل دیرینہ مطالبہ پورا

0
0

یاترہ سے قبل اس پل کو گاڑیوں کی آواجاہی کے لئے مکمل کھول دیاجائے:عوام
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی کی عوام برسوں سے منڈی مین بازار میں جام سے راہگیروں اور دکانداروں کی پریشانیوں کے حل کو لیکر سرگرم عمل تھی۔ جس کا حل منڈی بائی پاس پل کی شکل میں نکالاگیاتھا۔ جو قریب عرصہ سات سال کے بعد مکمل ہواہے۔ جس پر اگر چہ عارضی طور پر دس محرم 1445کے بعد سے ٹریفک کی نقل حمل شروع کی گئی ہے۔تاہم ابھی باضابطہ طور پر اس پل کا افتتاح باقی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس پل کے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے یاترہ شروع ہونے سے پہلے اس کو مکمل طور پر کھولنے کی انتظامیہ سے مانگ کی ہے۔ اس حوالے محمد فاروق خان پروگریسو آزاد پارٹی کے سینئرلیڈر اور پی ڈی پی بلاک یوتھ صدر تنویر احمد تانترے نے منڈی بائی پاس پل کے مکمل ہونے پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔اور یہ مانگ کی کہ اس پل کو یاترہ سے پہلے ہی مکمل طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیاجاے۔تاکہ یاتریوں اوریہاں کے لوگوں کو بھی کسی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ اگر چہ یہ پل ایک لمبی جدوجہد کے بعد تیار ہواہے۔ تاہم اب اس پل کی وجہ سے مین مارکیٹ کا بے جا رش ختم ہوجایگا۔ اور یہاںدوکانداروں اور تاجروں کو بھی راحت نصیب ہوگی۔انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوے اس پل کو یاترہ سے قبل کھول کر عوام اور یاتریوں کو راحت دینے کی مانگ کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا