بڑے پیمانے پر محکمہ جنگلات اور محکمہ سوشل فاریسٹری کے اراکین اور عوام آگ پر قابو پانے میں جٹی
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے منڈی سے بائلہ اور اڑائی میں پڑنے والے جنگلات سے گزشتہ دو دنوں سے اور لوہیل بیلا کے جنگلات میں بھی گزشتہ روز سے جنگلات کو بہانک اگ لگی ہوئی ہے۔ ان دونوں مقامات پر محکمہ جنگلات اور محکمہ سوشل فارسٹری مقامی آبادی کے تعاون سے آگ پر قابو پانے پر جٹے ہیں۔ منڈی سے لگنے والی اس آگ کی وجہ سے بائلہ اور اڑائی کے جنگل میں محکمہ سوشل فارسٹری کے محافظ غلام دین کی نگرانی میں محافظ عبدلمجید ودیگر عوام نے آگ بجھانے کی انتھک کوشش کی۔ غلام دین کے مطابق 80فیصدی آگ پر شام گئے تک قابو پا لیا تھااور مزید کاروائی جاری ہے۔ جبکہ لوہل بیلا میں بھی محکمہ جنگلات کے محافظ اور لوگ بڑے پیمانے پر کاروائی میں جٹے ہوے ہیں۔ امید ہیکہ جلد ہی اگ پر قابو پا لیا جائے گا۔