منولو مارکیز ہندوستانی فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

0
0

لگور اسٹیمک کی جگہ ہسپانوی تین سال کے معاہدے پر دستخط کرے گا
لازوال ڈیسک
جموںسپین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ ٹیکٹیئن منولو مارکیز کو کاغذی کارروائی کے بعد ہندوستانی فٹ بال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے مارکیز 2024-25 سیزن کے اختتام تک انڈین سپر لیگ سائیڈ ایف سی گوا کی کوچنگ جاری رکھیں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کی مردوں کی سینئر ٹیم میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے اے آئی ایف ایف کی جانب سے ملازمت کے لیے 291 درخواست دہندگان کا تجزیہ کرنے اور ان میں سے 17 کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد تین سال کے معاہدے پر ہسپانوی کو نئے ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جیسا کہ پہلے اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے کہا تھا۔ واضح رہے مارکیز کروشیا کے ایگور اسٹیمک کے متبادل کے طور پر آئے ہیں، جو 2019 سے بلیو ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ تھے۔
دریں اثناءہندوستانی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اسٹیمک کا طویل عرصہ اس وقت ختم ہوا جب اس سال 17 جون کو انہیں مایوس کن فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر مہم کے بعد برطرف کردیا گیا۔ 2019 میں شروع ہونے والے اسٹیمک کے طویل دور میں، کرواٹ نے ٹیم انڈیا کو چار بڑی ٹرافی جیتنے میں مدد کی، جس میں دو ایس اے ایف ایف چیمپئن شپ، ایک سہ ملکی سیریز، اور ایک انٹرکانٹینینٹل کپ شامل ہے۔دریں اثناءیہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نئے ہیڈ کوچ آنے والے چیلنجوں سے کس طرح نمٹتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا