سری نگر، // جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہا تما گاندھی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ‘باپو کی زندگی اور ان کے نظریات انسانیت کے لئےمشعل راہ ہیں’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کے روز سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘بابائے قوم مہا تما گاندھی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘باپو کی زندگی اور ان کے نظریات انسانیت کے لئےمشعل راہ ہیں’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘یوم شہدا پر تمام عظیم رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں، ان کا وژن ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا’۔
موہن داس کرم چند گاندھی عالمگیر شہرت کے لیڈر ہیں وہ بھارت کی تحریک آزادی کے اہم ترین کر دار تھے۔ انہیں ملک میں احترام سے مہاتما گاندھی اور باپو کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔