سری نگر، 14 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز ملک کی تقسیم کے وقت رونما ہونے والے ہولناک واقعات کو یاد کرنے کے دن کے موقع پر تقسیم کے دوران بے گھر ہونے والے اور اپنی جانوں اور پیاروں کو کھونے والوں کے حوصلے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ان لوگوں کے دکھ، درد اور قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے’۔
بتادیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سال 1947 میں ملک کی تقسیم کے دوران ہندوستانیوں کے مصائب اور قربانیوں کے بارے میں قوم کو یاد دہانی کرانے کے لیے ہر سال 14 اگست کو”ملک کی تقسیم کے وقت رونما ہوئے ہولناک واقعات کو یاد کرنے کا دن”قرار دیا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ملک کی تقسیم کے وقت رونما ہونے والے ہولناک واقعات کو یاد کرنے کے دن کے موقع پر میں تقسیم کے دوران بے گھر ہونے والوں، اپنی جانیں اور پیاروں کو کھونے والوں کے حوصلے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ان لوگوں کے دکھ، درد اور قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے’۔