منوج سنہا کا اتل بہاری واجپائی کو ان کے پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت

0
0

سری نگر، 16 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم اتل بہاری واجپائی کو ان کی پونیہ تیتھی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے جمعہ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سابق وزیر اعظم، بھارت رتن، شری اتل بہاری واجپائی جی کو ان کی پونیہ تیتھی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
اتل بہاری واجپائی کا شمار ملک کے معتبر ترین سیاسی لیڈروں میں کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے مضبوط سیاسی عقائد کے لئے جانے جاتے ہیں۔
انہوں نے تین بار ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ آپ پہلی بار سال 1996 میں 13 دنوں کے لئے اس کے بعد سال 1998 سے 1999 تک 13 ماہ کی مدت کے لئے اور بعد میں سال 1999 سے 2004 تک 5 سال کے لئے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ آپ زندگی کی 93 بہاریں دیکھنے کے بعد 16 اگست 2018 کو انتقال کر گئے۔
یو این آئی- ایم افضل

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا