منشیات کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘کی پالیسی

0
0

منشیات کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘کی پالیسی 26جون کوملک بھرمیں انسداد منشیات اورانسانی اسمگلنگ کیخلاف عالمی دِن کی مناسبت سے بڑی زوروشورسے تقریبات،بیداری ریلیاں،سیمینار ،بحث ومباحثے وغیرہ منعقدکئے گئے،ویسے ہرریاست ، ہریوٹی میں نہ صرف ریاستی/یوٹی سطح کی تقریبا ت بلکہ زیادہ سے زیادہ سرکاری محکموں کی شمولیت کیساتھ بے شمار تقریبات منعقدہوئیں، اسکولوں کالجوں کاکرداراس میں سرفہرست رہاجو قابل ستائش ہے کیونکہ نوجوان ملک کامستقبل ہیں اور طلباوطالبات منشیات فروشوں کے نشانے پربھی رہتے ہیں،انہیں اس لعنت سے محفوظ رکھناحکومت کی ذمہ داری ہے،امسال اس تقریب میں مرکزی وزیرداخلہ کاایک سخت وسنجیدہ بیان بھی سامنے آیاجوقابل ستایش ہے اوراس میں سنجیدگی اگرعملی میدان میں دیکھنے کوملے تویقینازمین پرحالات بدل سکتے ہیں نوجوان نسل کوبچایاجاسکتاہے کیونکہ ملک کے وزیرداخلہ کاسخت بیان آیاہے، واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف حکومت کی ’زیرو ٹالرنس‘کی پالیسی کے کامیاب نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور حکومت پر عزم ہے کہ ملک میں منشیات کی تجارت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ہندوستان کے راستے دنیا میں کہیں بھی جانے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہندوستان میں منشیات کی تجارت کو قطعی اجازت نہیں دیں گے ،نہ ہی ہم ہندوستان کے ذریعہ دنیا میں منشیات کی تجارت کے لئے کوئی راستہ فراہم کرنے کی اجازت دیں گے۔2006سے2013تک 768کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی،اس میں 2014 سے2022میں تقریباً 30 گنا کا اضافہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 22 ہزار کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی۔پہلے کی مدت کے مقابلے میں منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف 181 فیصد سے زیادہ کیسز درج کئے گئے۔جون2022میں ایک اہم مہم شروع کی گئی تھی تاکہ ضبط شدہ منشیات کے دوبارہ استعمال کو روکا جاسکے ، اس مہم کے تحت اب تک ملک بھر میں ضبط کی گئی تقریباً6لاکھ کلو گرام منشیات کو تباہ کردیا گیا۔منشیات کے خلاف یہ جنگ عوام کی شرکت کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی، میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خود کو اور اپنے کنبے کو منشیات سے دور رکھیں۔امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں امور داخلہ کی وزارت کی جانب سے اپنائے گئے منشیات کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے والی پالیسی کے کامیاب نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس پالیسی کے اہم ستونوں میں سے ایک مودی حکومت کا ’’پورا حکومتی نقطہ نظر‘‘ ہے، جس میں مختلف محکموں کا تال میل پالیسی کو زیادہ موثر بنانا ہے۔منشیات کے استعمال اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 26 جون کو منشیات کے استعمال اور اس کے غیر قانونی تجارت کے خلاف جنگ کرنے والی تمام تنظیموں اور لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ اس مرتبہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) بھی پورے ہندوستان میں نشہ مکت پکھواڑے کا اہتمام کررہی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہندوستان میں منشیات کی تجارت کو قطعی اجازت نہیں دیں گے ،نہ ہی ہم ہندوستان کے ذریعہ دنیا میں منشیات کی تجارت کے لئے کوئی راستہ فراہم کرنے کی اجازت دیں گے۔منشیات کے خلاف اپنی مہم میں ملک کی تمام بڑی ایجنسیوں خصوصاً نارکوٹکس بیورو اپنی جنگ مسلسل لڑ رہا ہے،اس مہم کو مستحکم کرنے کے لئے داخلی امور کی وزارت نے 2019 میں این سی او آر ڈی قائم کی اور ہر ریاست میں پولیس محکمہ میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔مسٹر امت شاہ نے کہا کہ منشیات کے سائیڈافکیٹ اور غلط استعمال کے خلاف مہم مناسب فورموں کے ذریعہ قومی سطح پر جنگی پیمانے پر جاری ہے اورامید ہے کہ جب تک ہم منشیات کے خلاف یہ جنگ نہیں جیت لیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا