منشیات کی لعنت کے خلاف جاری فیصلہ کن لڑائی میں اہم پیش رفت

0
0

جموں انتظامیہ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 44 ملزمان کو نوٹس جاری کیے
لازوال ڈیسک

جموں// ضلع انتظامیہ جموں نے منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے متعلقہ جرائم کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے کیونکہ اس نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس ،این ڈی پی ایس یکٹ 1985 کے تحت 44 ملزمان کو نوٹس جاری کیے ہیں۔وہیںیہ اقدامات ضلع میں منشیات کی لعنت کے خلاف جاری فیصلہ کن لڑائی کا حصہ ہیں، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ونود کمار کررہے ہیں۔ملزمان کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی خریداری کے لیے استعمال ہونے والے ذرائع آمدن کا اعلان کریں، جن کی شناخت پولیس سمیت مختلف سرکاری اداروں نے کی ہے۔ انہیں 30 دنوں کے اندر ایسا کرنا ہوگا، ایسا نہ کرنے کی صورت میں حکومت کو ایسی جائیدادیں ضبط کرنے کا حق حاصل ہے۔ایگزیکٹو مجسٹریٹ یا متعلقہ پولیس افسر کو ایسی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کا اختیار حاصل ہے، جو منشیات کی تجارت اور تبادلے کے ذریعے حاصل کی جا سکتی تھیں۔ ایسی جائیدادیں ملزم کے کسی رشتہ دار یا ساتھی کی تحویل میں بھی ہوسکتی ہیں۔ آمدنی کے ذرائع کی تصدیق کثیر الجہتی تحقیقات اور معلومات کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا