منشیات کی لعنت سے سماج تعلیمی ،تعمیری اورمعاشی طور پر کمزور: علماء کرام

0
0

الجمیل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد ،نشہ آور اشیاء سے نوجوان نسل کو دور رکھنے کی والدین کو تلقین
ایم شفیع رضوی
سانبہ؍ الجمیل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام وجے پور عبداللہ گجر بستی میں اصلاح معاشرہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شمولیت فرمائیں ۔کانفرنس کا مقصد موجودہ دور میں نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے نشے اور بیخوف نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام کے لیے کیا گیا تھا ۔علماء کرام نے اپنے بیانات میں فرمایا کہ نشہ ایک ایسی لعنت ہے جس کی وجہ سے آج سماج تعلیمی تعمیری اور معاشی طور پر کمزور ہوتا جارہا ہے ۔علماء کرام نے اپنے بیانات میں والدین کو تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی طرف متوجہ کریں ۔دینی تعلیمی بیداری نہ ہونے کی وجہ سے آج نوجوان نسل تباہی و بربادی کے دہانے پرآ کھڑی ہوئی ہے ۔علمائے کرام نے اپنے بیانات میں فرمایا کہ معاشرے کے تمام سنجیدہ اشخاص مل کر اس بیماری کو سماج سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں جو لوگ نشہ آور اشیاء کے عادی ہیں ۔انہیں سمجھایا جائے نشہ آور اشیاء کے استعمال سے دور رہنے کی تلقین کی جائے ۔اگر سمجھانے کے باوجود بھی ایسے لوگ باز نہیں آتے تو ان سے سوشل بائیکاٹ کیا جائے ۔ان کی شادیوں میں ان کی نماز جنازہ میں شامل نہ ہوں اور نہ ہی انہیں اپنی کسی شادی یا نماز جنازہ یا دیگر کسی خوشی کے موقع پر شامل ہونے دیا جائے کیونکہ نشہ ایک ایسی لعنت ہے جس کی وجہ سے پورا معاشرہ برباد ہو سکتا ہے ۔نشہ کی وجہ سے آج کئی گھر اجڑ چکے ہیں نوجوان بچے موت کی آغوش میں جا کر سو چکے ہیں ۔نشہ کرونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک بیماری ہے جس سے اپنے آپ کو اپنے بچوں کو اپنے سماج کو محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اگر آج والدین نے اپنے بچوں پر توجہ نہ دی تو پھر پچھتاوے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا لہٰذا والدین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیمات دین سے روشناس کریں اور پھر کسی کاروبار کی طرف متوجہ کریں اپنے بچوں پر نظر رکھے گے ۔ان کا ساتھ کس قسم کا ہے وہ کس کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں کس کے ساتھ چلتے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرنے والے علماء کرام میں حضرت مولانا محمد فرید نعیمی ، حضرت مولانا عبدالغنی نعیمی ، حضرت مولانا سرفراز احمد قادری، حضرت مولانا باغ حسین ، مولانا محمد عمران، حضرت مولانا حافظ اسرار احمد، حضرت قاری لیاقت علی ، مولانا رحمت علی عطاری ، مولانا شیر علی ، چوہدری شمس دین ،چودھری نذیر حسین،چوہدری منیر حسین وغیرہ دیگر کئی اہم شخصیات نے بھی شمولیت فرمائی ۔پروگرام حضرت مولانا عبدالحفیظ قادری چیئرمین الجمیل فاؤنڈیشن و مولانا رحمت علی عطاری کی زیر نگرانی ہوا ۔الجمیل فاؤنڈیشن کے چیئرمین حضرت مولانا عبدالحفیظ قادری نے کہا کہ الجمیل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایسے اور بھی پروگرام کیے جائیں گے کیونکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ معاشرے کو نشہ سے پاک کیا جائے ہر گھر تک اس پیغام کو پہنچایا جائے گا ۔نوجوان نسل کو نشہ سے محفوظ کرکے تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں کی طرف رغبت دلائی جائے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا